Sunday, 05 February, 2023
پختون کلچر میں جرگہ سسٹم کی اہمیت، مثبت اور منفی اثرات

پختون کلچر میں جرگہ سسٹم کی اہمیت، مثبت اور منفی اثرات
تحریر: فخر الاسلام کاکاخیل

 

قبائلی اضلاع سمیت جنوبی اضلاع اور پختون کلچر میں جرگہ سسٹم ایک مربوط اور قدامت پسند تاریخ رکھتا ہے اور یہ نظام اتنا ہی قدیم ہے جتنی قبائلی اور پشتون روایات، انصاف کا حصول اور تنازعات کا جلد اور کم خرچ پر حل ہمیشہ انسان کی خواہش رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ مسائل بالخصوص تصفیہ طلب معاملات کے حل کیلئے آسان ترین عمل کا انتخاب کرتا ہے، دیکھنے میں آیا ہے کہ پختون علاقوں بالخصوص قبائلی علاقوں میں عوام انصاف کے حصول اور تنازعات کے حل کے لئے جرگہ سسٹم پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، جس کی ایک سے زیادہ وجوہات ہیں مثلا فریقین کو آزادانہ اپنے اپنے موقف پیش کرنے کا موقع فراہم ہو جاتا ہے، جرگہ ثالثان کا انتخاب بھی فریقین باہمی مشاورت سے کرتے ہیں اس عمل میں اخراجات بھی کم ہوتے ہیں اور سب سے بڑھ کر فیصلہ کرتے ہوئے فریقین کو آئیندہ خلاف ورزی نہ کرنے کا پابند بھی بنایا جاتا ہے اور یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ فیصلے کو فریقین تسلیم بھی کرتے ہیں اور اس کی پاسداری بھی کرتے ہیں۔

اگرچہ حکومت نے پشتون ایریا اور قبائلی علاقہ جات میں عدالتی نظام متعارف کرا رکھا ہے مگر عوام کی 80 فیصد تک آبادی اس نظام پر جرگہ کے نظام کو ترجیح دیتی ہے کیونکہ جرگوں کے فیصلے دیرپا ہوتے ہیں اس جرگہ سسٹم کو صدیوں سے ہر طبقہ فکر نے تسلیم کیا ہے اور اس کو پختون کلچر کا اہم حصہ سمجھتا ہے۔

اگرچہ عدالتی نظام قائم ہے مگر یہ تاحال عوام اور قبائل میں مقبول نہیں ہو سکا تاہم قبائل میں تعلیم کے فروغ سے عدالت نظام میں آسانیوں سے اور پھر عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کے عملی اقدامات سے یہ نظام خود کو مضبوط کر سکتا ہے تا ہم اس کے لئے دیگر پشتون روایات میں بھی انقلاب برپا کرنا ہوگا اور اس منزل کے حصول کے لئے دو سے تین دہائیوں کی سماجی ترقی اشد ضروری ہے۔

تحریک اصلاحات پاکستان کے مرکزی رہنماء اورکزئی قبائل کے ملک حبیب نور اورکزئی نے جرگہ سسٹم کو قبائل کی تاریخ اور قبائلی روایات کا ایک اہم ستون قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ جرگہ سسٹم بروقت انصاف فراہم کرنے کا اور تنازعات کے خاتمے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو صدیوں سے اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے، قبائلی عوام اور پشتون بھی جرگہ سسٹم کے روایات طور طریقوں اور انداز سے مکمل طور پر جان کاری رکھتے ہیں، ان جرگوں کے زریعے صرف فیصلہ کرنا مقصد نہیں ہوتا ان جرگوں کا سب سے اچھا اقدام یہ ہے کہ اس میں مصالحت ہوتی ہے اور فریقین کے ددمیان ہر قسم کی ناراضگی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کہ جرگے کے اہمیت کو ایسے عناصر نے متاثر کیا ہے جو تنازعات کے حل کے بجائے ذاتی مفادات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر سنئیر سیاست دان ڈاکٹر غازی گلاب جمال اورکزئی نے جرگہ سسٹم کا بھرپور دفاع کیا اور کہا کہ فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے کے باوجود اور عدالتوں کے قیام کے باوجود قبائل اور پشتون بھرپور انداز میں جرگہ سسٹم پر انحصار کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس سسٹم کے تحت نا صرف فوری انصاف ملتا ہے بلکہ فیصلے کے بعد دونوں فریقین میں سے کسی کو بھی فیصلے سے انحراف کرنے کی جرت نہیں ہوتی کیونکہ جرگہ ثالثان دونوں فریقین کو فیصلے پر عمل درآمد کا سختی سے پابند بنا دیتے ہیں۔

سابق ڈہٹی کمشنر اور سنئیر بیوروکریٹ عطاء الرحمان اورکزئی سے جب جرگہ سسٹم کی افادیت یا اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے اپنی ہی کہانی دہرا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان کی ایک دوسرے فریق کے ساتھ کئی دہائیوں سے کچھ معاملات پر تنازعات چل رہے تھےجس کے لئے 30 سال تک عدالتی نظام پر انحصار کیا، اس دوران خاندان والوں نے کئی بار جیل بھی کاٹی لیکن مسئلہ حل نہ ہوا تا ہم جب علاقائی دستور کے مطابق ہم نے جرگہ سسٹم کے تھرو مسئلے حل کرنے کی کوشش کی تو چند ہفتوں کے اندر کئی سال پرانہ مسئلہ افہام و تفہیم سے نا صرف حل ہو گیا بلکہ دونوں فریقین باہم شیر و شکر ہو گئے۔

خاتون سوشل ایکٹیویسٹ نوشین فاطمہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ قبائلی جرگہ سسٹم سے 50 قبائل کی آبادی جو خواتین پر مشتمل ہے وہ اس سسٹم سے بالکل مطمئین نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ 50 فیصد پر مشتمل خواتین کی آبادی کو ابھی تک جرگہ سسٹم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے تو یہ نظام اس طریقے سے بھی قبائل کی ترجمانی نہیں کرتا۔ جن قبائلی روایات کے تحت ہیومن رائٹس وائلیشن ہوتی ہے جہاں خواتین سے متعلق فیصلے میں خاتون کا موقف تک نہیں لیا جاتا تو ایسے نظام سے خواتین کیسے مطمئین ہو سکتی ہے۔ ماضی میں ایسی بہت سے مثالیں موجود ہیں جہاں جرگوں کے زریعے فیصلے میں قانونی اور شرعی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ وومن رائٹس کی بھی خلاف ورزیاں سامنے آئی، اب عدالتی نظام کے متعارف ہونے سے قبائلی خواتین کی توجہ آہستہ آہستہ عداتوں کی طرف مرکوز ہوتی ہے۔

جرگہ سسسٹم اور عدالتی نظام کے متعلق جب پشاور ہائیکورٹ کے ایک سنئیر وکیل سیف اللہ محب کاکاخیل سے ان کی رائے معلوم کی گئی تو ان کا موقف تھا کہ عدالتی نظام کو ہر قسم کا قانونی تحفظ حاصل ہوتا ہے اور اس میں اگر فیصلے سے کوئی فریق مطمئین نہ ہو تو اس کے پاس بہت سے انصاف کے لئے آپشنز موجود ہوتے ہیں اور عدالتوں میں فیصلے شواہد اور قوانین کو سامنے رکھ کر کئے جاتے ہیں اس لئے عدالتی نظام کو پروان چڑھانا بہت ضروری ہے اس مقصد کے لئے حکومت اور اعلی عدلیہ کو جرگوں کے غیر قانونی اورغیر اسلامی فیصلوں پر نوٹس لینا ہوگا جب جرگہ سسٹم میں غلط فیصلوں کی حوصلہ شکنی ہوگی تو قبائلی عوام عدلتوں پر انحصار کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔

گزشتہ 20 سالوں سے قبائلی علاقہ اورکزئی پر نظر رکھنے والے صحافی طارق محمود مغل نے کہا ہے کہ جرگہ سسٹم سے جہاں عوام کو فائدہ ہوا وہاں نقصانات سے بعض لوگ متاثر بھی ہوئے ہیں۔ تاحال علاقائی روایات کی وجہ سے کافی حد تک امن اور رواداری ہے اور عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں، خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے سمیت خواتین کے دیگر اہم معاملات پر جرگوں کے زریعے کچھ مثبت فیصلے نہیں ہوئے، اس کے لئے بنائے گئے قوانین پر فوری عمل کرنے کی ضرورت ہیں، انہوں نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتی نظام کو مضبوط کرنا ہے تو اس کے لئے بنیادی اقدامات کرنے کی ضرورت ہیں، عوام کو انصاف ملتا ہوا نظر آنا چاہئیے تو ایسے صورت میں عوام جرگہ چھوڑ کر عدالتی نظام کی طرف رجوع کریں گے۔
اسلامی اور شرعی اعتبار سے رائے جاننے کے لئے مفتی کریم اختر اورکزئی کیساتھ رابطہ کیا گیا تو ان انہوں کہا کہ عدالت اور جرگہ دونوں کا مقصد فریقین کے درمیان فیصلہ کرنا ہے، اسلام کے اندر دو فریقین کے درمیان تصفیہ کرنے کی بہت اہمیت ہے۔ ترمیزی شریف میں ایک حدیث ہے جس میں خاتم النبین محمد رسول اللہ ص صحابہ کرام سے فرماتے ہیں کہ دو فریقین کے مابین صلح کرنا روزے سے بھی زیادہ افضل ہے۔ انگریز دور سے رائج ہمارے عدالتی نظام میں بہت سے خامیاں موجود ہیں جس سے صرف قبائل نہیں بلکہ ملک کھ اکثریتی عوام مطمئین نہیں، ایک عالم دین کی حیثیت قبائلی عوام کے مشران سے مطالبہ ہوگا کہ کسی بھی جرگے میں علماء کرام کو شامل کرنا یقینی بنائے تاکہ جرگہ میں اسلام اور شرعی قوانین کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلے سامنے آئیں اور حکومت سے بھی مطالبہ ہے کہ عدالتی نظام میں فیصلہ دینے کے طریقہ میں اصلاحات کی جائے تاکہ کوئی بھی فیصلہ جلد سے جلد اور بروقت ممکن ہو سکے۔

قبائلی علاقہ جات کو اگرچہ صوبے میں ضم کر دیا گیا ہے لیکن ابھی تک قبائلی علاقوں کا جو سیٹ اپ ہے وہ اسی روٹین کے مطابق ہے جو قبائلی علاقہ جات کے لئے ہوتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قبائلی اضلاع ہے ان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز قبائلی علاقوں کے اندر بنائے جائے اور تمام انفراسٹرکچر اور انتظامیہ وہاں پر ہونی چاہئیے اور قانون کی رٹ کو مستحکم ہوگی، عدالتیں اپنی جگہ بروقت انصاف فراہم کرے گی تو آہستہ آہستہ عوام کا رجحان قبائلی سیٹ اپ سے سیٹل ایریاز کے طریقہ کار کی طرف تبدیل ہوتا ہوا نظر آئے،قبائل بھی عملی طور پر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں گے اور عوام کا رجحان جرگہ سے عدالت کی طرف ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13597
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
علامہ محمداقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ”ثبات ایک تغیرکو ہے زمانے میں“،گویا اس آسمان کی چھت کی نیچے کسی چیز کو قرارواستحکام نہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ اس زمین کا جغرافیہ ایک ایک صدی میں کئی کئی مرتبہ کروٹیں بدلتارہا ہے۔سائنس کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ جغرافیے کی تبدیلی کا عمل بھی تیزتر ہوتاجارہاہے،چنانچہ گزشتہ ایک صدی نے تین بڑی بڑی سپر طاقتوں کے ڈوبنے کا مشاہدہ کیا،
سعودی عرب کے ایک ایم بی سی چینل پر رمضان کے شروع میں ایک ڈرامہ "ام ہارون" کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے، جس میں یہودیت کو مظلوم بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

مقبول ترین
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کا شوق پورا کردیں گے، ملک کی ساری جیلوں کو بھر دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل آصف منیر پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں ںے پولیس لائنز دھماکے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔
تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید جبکہ 150 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عین ظہر کی نماز کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں
قومی اسمبلی میں یو ٹیوبر، ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلونسرز پر پابندی کا فیصلہ 23دسمبر 2022 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک پر کچھ غیر مجاز یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور دیگر سوشل میڈیا انفلونسرز کی معزز اراکین

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں