![]() |
قونیا - قونیا فار کشمیر کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت قونیا فار کشمیر کے صدر پی ایچ ڈی اسکالر عمیر پرویز خان نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عائشہ زہرہ نے ادا کئے۔ تقریب میں ورلڈ کشمیر ایوئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر و سابق ایم ایل اے عبدالرشید ترابی ، ڈاکٹر ولید رسول، لیگل فورم فار کشمیر کے ڈائریکٹر ناصر قادری ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے رہنما راجہ خالد محمود اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے یاسین ملک کے خلاف ہندوستان کی یکطرفہ کارروائی کی مذمت کی اور تمام سیاسی اسیران کو رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام نبی فائی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو عملا جیل میں تبدیل کر چکا ہے اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ اگر چاہے تو آرٹیکل 99 استعمال کرتے ہوئے کشمیر میں مداخلت کر سکتا ہے لیکن اس کے لئے ہمیں اپنی کوشسیں تیز کرنا ہوں گی۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ترکی اور دیگر دوست ممالک سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے اور ہماری قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ولید رسول اور ناصر قادری ایڈووکیٹ نے مسلہ کشمیر کے قانونی پہلووں پر روشنی ڈالی جبکہ عمیر پرویز خان نے کہا کہ مسلہ کشمیر حق خود ارادیت کا مسلہ ہے اور اس اور دنیا میں جمہوری تحریکیں وقت لیتی ہیں پر کامیاب ضرور ہوتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 19 جولائی 1947 کی قرارداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کے ذریعے پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آخر میں عمیر پرویز خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جن میں ڈاکٹر ابرار، ڈاکٹر معیز، محمد انیق، نمیر، ارحم، سمیرا ہاشمی، اسامہ بھٹو، ترکی سے تعلق رکھنے والی صحافی مقبولے، شباب عثمانی اور دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ
![]() |
قونیا فار کشمیر کے زیر اہتمام تقریب کے اختتام پر کشمیری رہنماؤں اور منتظمین کا گروپ فوٹو |