Friday, 23 February, 2024
بھارتی فوج کے افسران اپنے ہی جوانوں کی بیویوں سے جنسی زیادتی کے مرتکب

بھارتی فوج کے افسران اپنے ہی جوانوں کی بیویوں سے جنسی زیادتی کے مرتکب

نئی دہلی - بھارتی فوج میں افسر کی جانب سے اپنے جوان کی کی بیوی سے جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی فوج میں جنسی ہراسگی کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں، ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک بھارتی فوجی سپاہی کی بیوی کو بھارتی افسر نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

میڈیا کے مطابق فوجی سپاہی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تعینات تھا اور اپنی بیوی اور ماں کے ساتھ رہ رہا تھا۔ افسر نے انڈر کمانڈ سپاہی کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جنسی زیادتی کی۔

چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ افسر کے اثر و رسوخ کی وجہ سے سپاہی کی ایف آئی آر بھی مسترد کر دی گئی۔ یہ ایک معروف حقیقت ہے کہ بھارتی فوج میں خودکشی اور فرار ہونے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ماہرین اور متعدد سروے اس بات کی دلیل ہیں کہ بھارتی سینئر افسران کی جانب سے فوجیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے سپاہیوں میں مایوسی اور ریپ کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں۔

بھارت کو عالمی ریپ کا دارالحکومت کہا جاتا ہے اور بھارتی فوج اس ریپ کی گھناؤنے جرم کی مرتکب ہے۔ ہندوستانی فوج میں انصاف کے نظام کی عدم موجودگی نے مسئلہ کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے جس سے ہندوستانی مسلح افواج کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ ہندوستانی فوجی سپاہی اپنے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے غیر سرکاری اور خود ساختہ ذرائع کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ بھارتی سپاہیوں کا اپنے ہی کمانڈر یا اعلیٰ افسران کے ذریعے استحصال کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  2631
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
نادرا نے بچوں اور خواتین کے خلاف جنسی جرائم کرنے والوں شناخت کی نئی سہولت متعارف کرا دی۔ نادرا کی جانب سے جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری تیار کر لی گئی، اس سلسلہ میں ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، جنسی جرائم میں سزا یافتہ افراد کی ڈیٹا
پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے جھوٹی اور من گھڑت خبر شائع کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ میڈیا کے مطابق پاکستان نے بی بی سی اردو پر 10 اپریل 2022 کو شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے
موجودہ عالمی نظام ناکام ہوگیا ہے، اسلام ہی موجودہ حالات میں انسانیت کی نجات کا ضامن ہے۔ ہمیں ایک غلامی سے نجات پا کر دوسری غلامی میں نہیں جانا چاہیے۔ اسلام حریت وآزادی کا سبق دیتا ہے. یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی مشاورتی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ہے۔
دنیا میں لوگ کامیابی حاصل کرنے کےلیے ہر مشکل کو گلے لگانے کےلیے تیار بیٹھے ہیں کامیاب ہونا اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہونا ہر ایک کی دلی تمناء ہے اب کامیابی کے معیارات مختلف ہیں اس حساب سے اسکی راہ بھی مختلف ہوتی ہے کسی کا معیار حکومت ہے، کسی کا دولت جمع کرنا اور کسی کا علمی میدان جیت جانا ہے وغیرہ ۔

مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں