اسلام آباد - تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا، نو مئی کو جو بھی ہوا کوئی بھی خوش نہیں ہے، 9 مئی کے واقعے کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ایسی حرکت اللہ نہ کرے کبھی دوبارہ ہو، ٹی وی پر جو پراپیگنڈا ہو رہا ہے وہ صحیح نہیں ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے مزید کہا ہے کہ اس وقت ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے جس کی وجہ سے میں نے پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا۔
یاد رہے کہ پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر تھے۔
واضح رہے کہ نو مئی واقعے کے بعد سے پی ٹی آئی کے 100 سے زائد رہنما اور اراکین اسمبلی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں جبکہ اسد عمر نے پارٹی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ