Thursday, 16 April, 2026
آپریشن غضب للحق: 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ اور 44 پر قبضہ

آپریشن غضب للحق: 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ اور 44 پر قبضہ
افغانستان میں پاکستانی فورسز کی کارروائیاں

اسلام آباد - وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 'آپریشن غضب للحق' کی تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں اب تک فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک جبکہ 1,043 زخمی ہو چکے ہیں۔

عطا تارڑ کے مطابق پاکستانی فورسز نے افغان طالبان کی 286 چوکیوں کو تباہ کر دیا ہے اور 44 پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران دشمن کے ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون بھی تباہ کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی کارروائیوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے 81 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں: آپریشن غضب للحق: تاحال 663 افغان طالبان ہلاک اور 887 زخمی، کابل میں ایمونیشن ڈمپ، قندھار میں آئل اسٹوریج تباہ

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اس جھڑپ میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جس میں 37 ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  74164
کوڈ
 
   
مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں