Thursday, 23 April, 2026
قوم کو اپنی خود مختاری کی حفاظت خود کرنی ہے، عمران خان

قوم کو اپنی خود مختاری کی حفاظت خود کرنی ہے، عمران خان

 اسلام آباد - وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکیں گے ہم کہیں نہیں جارہے، استعفے دینے کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا، میں کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کرنے اور عوام کو حکومت کے خلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں خط میں مبینہ سازش کو پبلک کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویز لی گئیں۔ اراکین نے خط کی رازداری اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔ اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبرا گئی اور ہم عوام میں سرخرو ہوئے

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے بیرونی سازش کا آلہ کار بننے والے بے نقاب ہوچکے ہیں، منتخب حکومت کو گرانے کے لیے بیرونی سازش کی گئی، عوام نے دیکھ لیا کہ سب چور ڈاکو ایک جگہ اکٹھے ہوگئے، اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبرا گئی ہے، ہم عوام میں سرخرو ہوئے ہیں، ان کا ہر سطح پر مقابلہ کروں گا۔

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا بھی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔ پی ٹی آئی ارکان نے وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم جو حکم کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

میڈیا کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے موجودہ صورتحال میں آپشنز پر سوالات کیے جس پر عمران خان نے کہا کہ میری بات سنیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکیں گے، ہم کہیں نہیں جارہے، آپ دیکھتے جائیں، استعفے دینا کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا، میں کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔ وزیراعظم نے اپنے ارکان کو ہدایت دی کہ آپ لوگ حلقوں میں جائیں، اپنے لوگوں کو اس سازش سے آگاہ کریں، یہ سارے مل کر بھی ہمیں نہیں روک سکتے کیوں کہ قوم ہمارے ساتھ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40967
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں