Wednesday, 22 April, 2026
الیکشن اور احتساب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

الیکشن اور احتساب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

 

اسلام آباد - پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مجلس شوریٰ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا، الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹنگ کی شرط ختم کردی گئی، صدر مملکت کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے ایوان نے قومی احتساب ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کیا گیا، بل کے مطابق ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن پائلٹ پروجیکٹ کرے۔ بل کے تحت انتخابات ایکٹ  2017 میں مزید ترامیم کی گئی ہیں، بل وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کرانے کی شرط ختم:
انتخابی اصلاحات ایکٹ کی منظوری کے اہم نکات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کرانے کی شرط ختم ہوگئی، سمندر پار دہری شہریت رکھنے والوں کو دیا گیا ووٹ کا حق ختم کردیا گیا، اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی جانب سے قانون سازی کے دوران مکمل خاموشی کے ساتھ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان بھی خاموش رہے۔

صدر مملکت کے تمام 42 اعتراضات مسترد:
قومی اسمبلی میں مشترکہ اجلاس کے دوران صدر مملکت کے تمام 42 اعتراضات کو مسترد کرکے انتخابات ترمیمی بل 2022 اور قومی احتساب ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل پر صدر نے اعتراضات لگا کر واپس کردیا تھا، مشترکہ اجلاس نے صدر کے 25 اعتراضات کو مسترد کردیا۔

صدر مملکت کی جانب سے انتخابات ترمیمی بل 2022 پر 17 جبکہ قومی احتساب ترمیمی بل 2022 پر 25 اعتراضات عائد کئے گئے، پی ٹی آئی کے سینٹرز نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی خواتین ارکان نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس نے پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیئے۔

پی ٹی آئی ارکان دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ کچھ خواتین گیٹ کے اوپر بھی چڑھ گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  30943
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں وزیراعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا۔ نیب کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، نہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا اور نہ ہی شہباز
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور رینجرز کے خلاف مقدمے کے اندراج کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قائدین کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا جہاں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے اور امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ منسلک رہیں گے اور بطور ممبر قانونی برادری اپنا تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں