Wednesday, 22 April, 2026
عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاء ہے، شہباز شریف

عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاء ہے، شہباز شریف

اسلام آباد - وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ وہ مجرم ہے، عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے، سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ و فساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے، یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دباﺅ سے نجات ملے اور پاکستان کیلئے وسائل کی راہ ہموار ہو، عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاء ہے، پہلے آئی ایم ایف پروگرام سے بھاگ گئے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، پہلے اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے، نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنا کیا ہے، ہم اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، ہم نے منشیات جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔

زرعی ملک ہونے کے باوجود اجناس درآمد کرنا پڑ رہی ہیں: وزیر اعظم
اس سے قبل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی زرعی پیداوار کو بہتر کر کے خوراک میں خود کفالت پاکستان کو بہت سے معاشی مسائل سے بچایا جا سکتا ہے، زرعی اجناس کی عوام تک فراہمی سمیت فوڈ چین کو بہتر بنانے کیلئے دیگر درپیش مسائل کو جامع حکمت عملی کے تحت موثر طریقے سے حل کیا جائے، زرعی اصلاحات پر کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر زرعی تحقیقی اداروں کو فعال بنایا جائے، افسوسناک امر ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود زرعی اجناس درآمد کرنا پڑ رہی ہیں، وزیر اعظم نے کپاس کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے فصل کو منافع بخش بنانے کیلئے ٹاسک دے دیا، حکومت کاشتکاروں کو ان کی فصل کی منافع بخش قیمت کی ادائیگی یقینی بنائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  91012
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں