Friday, 24 April, 2026
پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

لاہور - پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد سے پہلے ہوم ورک مکمل کر کے اتحادیوں کو بھی رضامند کریں گے۔ میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حالات کا انتظار کرنا پڑتا ہے، جو ہم نے کیا اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں، سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے ہم ہوم ورک مکمل کریں گے، پہلے مرحلے میں تمام جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا کہ سلیکٹڈ حکمران کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو عدم اعتماد کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے رابطے کرے گی اور درخواست کرے گی کہ وہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے اراکین سے رابطہ نہیں کریں گے، اگر پی ٹی آئی سے کسی نے خود رابطہ کیا تو دیکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بغیر تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی۔

پی ڈی ایم اجلاس میں اکرم درانی، حمزہ شہباز، مریم نواز ، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ،رانا ثنااللہ شریک ہوئے جبکہ اسحاق ڈار، عابد شیر علی، آفتاب شیر پائو سمیت دیگر رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے نمبرز پورے ہیں، نمبر گیم کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بندوں کے کلیئر ہونے کی بات ہے کہ ہم نے کس کو لینا ہے اور کس کو نہیں، پہلے عدم اعتماد اسپیکر کے خلاف آئے گی یا وزیراعظم کے خلاف اس کا فیصلہ قیادت کرے گی اور تاریخ کا تعین کسی مٹینگ میں نہیں کیا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے لئے تاریخ کا تعین میاں نواز شریف اور دیگر جماعتوں کے سربراہ خفیہ طور پر کریں گے، ہمیں ایمپائرز کی ضرورت نہیں ہے، ہم اپنے سیاسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  12565
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں