Thursday, 23 April, 2026
مسلح افواج کا سربراہ ایسا شخص ہونا چاہیے جس پر کوئی داغ نہ ہو، مریم نواز

مسلح افواج کا سربراہ ایسا شخص ہونا چاہیے جس پر کوئی داغ نہ ہو، مریم نواز

اسلام آباد -  نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، مخلوط حکومت بڑے فیصلے نہیں کرسکتی، نیب آج تک میرے خلاف کیس میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، مسلح افواج کا سربراہ ایسا شخص ہونا چاہیے جس پر کوئی داغ نہ ہو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو 4 سو سال پیچھے لے گئے، آج اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جب تک ادارے عمران خان کیساتھ تھے سب اچھا تھا۔ جیسے ہی عمران خان کی کرسی کھسکی تو کوئی میرجعفر، میرصادق بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی نیب کو کورونا ہو جاتا ہے، کبھی کچھ اور۔ پہلے درخواست دی جاتی تھی کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو، نیب کے پاس ثبوت نہیں تو بطور شہری میرے حقوق سلب نہ کیے جائیں، جب سے کرسی ہلی ہے نیب کے پاس کوئی جواب نہیں، میرے خلاف اگر کوئی ثبوت ہے تو مجھے سزا دیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہمارے لئے محترم ادارہ ہے، پوری قوم افواج پاکستان کی طرف دیکھتی ہے، مسلح افواج کا سربراہ ایسا شخص ہونا چاہیے جس پر کوئی داغ نہ ہو۔ سابق حکمرانوں کے بدترین انتقام کےباوجود آج ن اور ش لیگ ایک ہیں، عمران خان عوام میں جائے اور لوگوں کو اپنی کارکردگی کا جواب دے، جو چورن وہ مہنگائی کا بیچے گا اب نہیں بکےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  88873
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں