Thursday, 23 April, 2026
اسلام آباد آنے والا سمندر سب کو بہا لے جائے گا، عمران خان

اسلام آباد آنے والا سمندر سب کو بہا لے جائے گا، عمران خان

مردان - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انتخابات کی تاریخ نہیں دی تو اسلام آباد آںے والا سمندر سب کو بہا لے جائے گا، عوام فیصلہ کریں کہ پاکستان کی قیادت کون کرے گا۔ 

مردان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شرکت کے لیے آپ کو آنا ہوگا، میں سیاست  کے لیے نہیں بلکہ انقلاب کے لیے بلارہا ہوں، جو بھی 70 سال سے کم  عمر ہے وہ نوجوان ہے، جب اسلام آباد آنا ہے تو اپنے خوف کی زنجیریں توڑ کر آنا۔

سابق وزیر اعظم نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے قائدین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری امریکا کے غلام ہیں اور نواز شریف سے زیادہ بزدل آدمی زندگی میں نہیں دیکھا، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہوں گا کیونکہ مذہبی علما کی بہت عزت کرتا ہوں، فضل الرحمن نے حکومت میں آکر این ایچ اے کی وزارت حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے ہمارے سفیر کو کہا کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا تو پاکستان معاف کردیں گے، کیا ہم امریکیوں کے غلام ہیں، ہم ان کے نوکر ہیں؟ ہم ان کے نوکر اور غلام نہیں ہیں، ملک کی قیادت کون کرے گا فیصلہ کوئی مفرور نہیں بلکہ عوام کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ میرے لیے سب سے شرمندگی کی بات یہ تھی کہ میں نے بیرون ملک جاکر چین، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے قرضے مانگے، جو قوم قرضے مانگتی ہے اُس کی کوئی عزت نہیں ہوتی، مجھے معلوم ہے کس کس نے سازش کی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے خلاف مہم چلائی گئی اور اس مہم میں کس کس میڈیا ہاؤس کو پیسا دیا گیا اس بارے میں ساری معلومات ہیں، اب میڈیا کے نمائندے عوام سے مہنگائی سے متعلق سوال کیوں نہیں کرتے جیسا کہ وہ ہماری حکومت کے دوران کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس سازش کی کھلی تحقیقات کرائیں، سازش کرنے والے ایک میر جعفر کی شکل میرے دل پر نقش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول امریکا جا کر پیسے مانگے گا کہ ہماری مدد کر دیں ورنہ عمران خان واپس آجائےگا۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں انتخابات صاف و شفاف نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن کو ’تمام لوٹوں‘ کے بارے میں علم ہے، یہ قانونی مسئلہ نہیں بلکہ اخلاقات کا مسئلہ ہے، اگر الیکشن کمیشن نے ’لوٹوں‘ کو بچایا تو عوام انہیں بھی معاف نہیں کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  82716
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں