Sunday, 28 June, 2026
عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، شیخ رشید

عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، شیخ رشید

فیصل آباد - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکومت نہ اِدھر کی رہی نہ اُدھر کی رہی، ان سے کوئی چیز نہيں سنبھل رہی، بلائيں اب نوازشریف کو۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں اور نگران وزیر اعظم کا انتخاب کریں، 31 مئی تک نگراں حکومت بنالیں، ستمبر تک الیکشن ہوجانے چاہیئيں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، گرفتاریاں ہوئیں تو پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنا لی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ  عمران خان ہیرو بن گيا، 11 پارٹیوں کی سیاست دم توڑ گئی، ووٹ کو عزت دینے کا وقت چلا گیا، 25 کروڑ میں ووٹ بکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باپ کا باپ کون ہے؟ ایم کیو ایم کیسے گئی سب جانتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  28956
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں