Wednesday, 22 April, 2026
آرمی ایکٹ کےتحت ملزمان کا ٹرائل شروع ہوگیا، عاصم منیر

آرمی ایکٹ کےتحت ملزمان کا ٹرائل شروع ہوگیا، عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں رہتے ہوئے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف نے مادر وطن کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو یوم سیاہ 9 مئی واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی گی۔ دریں اثنا آرمی چیف نے 9 مئی کے واقعات میں متاثرہ جناح ہاؤس کا دورہ بھی کیا۔ آرمی چیف نے لاہور مظاہروں میں عسکری تنصیبات کو پہنچنے والے مقام کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کور ہیڈ کوارٹرز میں افسران اور جوانوں سے خطاب کیا۔

آرمی چیف نے 9 مئی واقعات کے منصوبہ سازوں اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ 9 مئی واقعات کے منصوبہ سازوں، ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔ آئین پاکستان میں رہتے ہوئے 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی کی طاقت پاکستانی عوام ہیں۔ پاک فوج اور عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ریاست پاکستان کے خلاف جرم ہے۔ ریاست پاکستان کے خلاف جرم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملک دشمن عناصر نے فیک نیوز پراپیگنڈا کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ پاکستانی قوم کی مددسے دشمن کے ہر طرح کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سروسز اسپتال کا دورہ بھی کیا اور پرتشدد مظاہروں میں زخمی ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کی عیادت کی۔ واضح رہے کہ ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کو سیاسی شرانگیزوں نے زخمی کیا تھا۔ آرمی چیف نے لاہور قربان لینز کا دورہ کیا اور پولیس افسران سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پرتشدد مظاہروں میں پولیس کی تربیت اور صبر کو سراہا۔ آرمی چیف نے پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت اور انٹیلیجنس شئیرنگ کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں آرمی چیف کی لاہور آمد پر کورکمانڈر لاہور نے استقبال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  22742
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد - پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاری مسلسل جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اور اب سے کچھ دیر قبل کیے گئے فوجی ہوائی اڈوں پر حملے کے جواب میں بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس آپریشن کو بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا نام دیا گیا ہے

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں