Tuesday, 21 April, 2026
عمران خان کے ساتھ دیوار کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں، پرویز الہٰی

عمران خان کے ساتھ دیوار کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں، پرویز الہٰی

 لاہور - مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ میں اور مونس الہیٰ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں جبکہ فوج سے متعلق عمران خان کے بیانیہ کی حمایت نہیں کرتے، ہمیشہ فوج کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیں، چوہدری وجاہت سے ناراض نہیں اور ان کے فیصلے پر کوئی رنج نہیں، انہوں نے اپنے حالات دیکھ کر فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، ہمیشہ کوشش رہی کہ فوج، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات رہیں، عمران خان نے ہمارے ساتھ جو وعدے کیے وہ پورے کیے۔ پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ دیوار کی طرح کھڑا ہوں، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  73163
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنادیا، ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہوا،کسی بھی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں ہوا،طالبان رجیم کے دعوے میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے تاہم اس آزادی پر قانون کے تحت کچھ پابندیاں بھی ہیں اور اسلام، سلامتی اور قومی سیکیورٹی جیسے معاملات پر احتیاط ضروری ہے، پاکستان کے دوست ممالک

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں