Tuesday, 21 April, 2026
عمران خان 9 مئی واقعات کا ماسٹر مائنڈ تھا، شہباز شریف

عمران خان 9 مئی واقعات کا ماسٹر مائنڈ تھا، شہباز شریف

اسلام آباد - وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران خان تھا۔ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے لیے کوئی معافی نہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں جناح کنونشن سینٹر میں تحفظ شہدا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے خواہ میں کسی کے لیے سفارش کروں مگر کسی بھی گناہ گار کو نہیں چھوڑا جائے گا اور اسی طرح کسی بے گناہ کو سزا نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے 9 مئی کو ریڈلائن کراس کی ہے، ان کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ شہدا ہمارے ہیرو ہیں، ان کی توقیر پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ فخر محسوس ہو رہا ہے کہ آج ہم شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہیں۔ یہ وہ شہدا ہیں جنہوں نے پاکستان کی مٹی اور اس وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان ،قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس ،سیکورٹی ایجنسیز کے افسران اور جوانوں نے اس ملک کے لیے قربانیاں دیں۔ 86 ہزار سے زائد قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن و استحکام آیا مگر جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ،یہ ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ تحریک انصاف کے شرپسندوں اور اس کے سربراہ عمران خان نے جس طرح لوگوں کو مشتعل کیا سب کچھ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جس کا ماسٹر مائنڈ عمران خان تھا وہ خود کو بری الزمہ قرار نہیں دے سکتا۔کوئی سیاسی جماعت کیا ایسا کر سکتی ہے کہ گرفتاری کی صورت میں ریاست پر حملہ کر دے،جب یہ حکومت میں آیا تو اس نے پوری اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال دیا ہم نے کوئی گڑ بڑ نہیں کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں دِیں ،جیلوں میں گئے مگر توڑ پھوڑ نہیں کی ۔ریاستی اور دفاعی اداروں کو نقصان نہیں پہنچایا ،ذوالفقار علی بھٹو کوپھانسی ہوئی ،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہوگئیں، نواز شریف کو جلا وطن کیا گیا پھر دوبارہ ان کی حکومت ختم کر دی گئی مگر کسی سیاسی جماعت نے اپنے ملک کو یا اس کے جھنڈے کو نقصان نہیں پہنچایا اور عمران خان جس دن گرفتار ہوتا ہے، جلاؤ گھیراؤ اوردفاعی و فوجی تنصیبات پر اس کے شرپسند حملہ آور ہوتے ہیں جن کو قانون کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے ان کے لیے کوئی معافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے ۔ ریاست کمزور نہیں ،شہدا کی تصاویر اور یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ۔سوچیں ان شہیدوں کے ورثا اور لواحقین پر کیا گزرتی ہوگی۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کے لیے سخت قوانین کے تحت کارروائی کریں گے تا کہ آئندہ کسی کو جرات نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40968
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل پر خوارج کا بزدلانہ خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، 10 شہری شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے تھانے کے باہر سول آبادی کو نشانہ بنا ڈالا، خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں7 خواتین ، ایک بچہ اور2مرد شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ سے نواز دیا گیا۔ آرمی چیف سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، تقریب میں صدر مملکت آصف علی
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تشکر کے سلسلےمیں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے منہ پر ایسا تھپڑ رسید کیا جسے وہ عمر بھریاد رکھے گا، جو دشمن خود کو جنوبی ایشیاء کا تھانیدار سمجھتا تھا اس کے 6 جہاز گرائے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں