Tuesday, 21 April, 2026
نو مئی کے لیے اہداف عمران خان نے خود مقرر کیے تھے، مریم نواز

نو مئی کے لیے اہداف عمران خان نے خود مقرر کیے تھے، مریم نواز

وہاڑی - پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اُس کی بیٹی قدرت پر یقین رکھتے ہیں اور سیاسی انتقام پر کوئی یقین نہیں رکھتے، نو مئی کے اہداف عمران خان نے خود مقرر کیے تھے۔

وہاڑی میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، جس نے اپنی گرفتاری سے پہلے ایسے منصوبہ بنایا اور اہداف مقرر کیے جیسے غاروں میں بیٹھے دہشت گرد پلاننگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورکمانڈر لاہور آفس کے راستے میں حکومتی عمارات اور شاپنگ سینٹرز آتے ہیں مگر وہاں کسی نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی اور سیدھا کور کمانڈر ہاؤس پر جاکر حملے کیے کیونکہ سارے منصوبے اور اہداف کاغذ پر بنائے گئے تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جتھے بنائے ہوئے تھے اور انہیں گرفتاری کی صورت میں اہداف دیے گئے تھے، ساری چیزیں منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوئی، کوئٹہ سے جتھا نکل چھاؤنی گیا اور لاہور کے شرپسند جناح ہاؤس گئے، میانوالی والے شرپسند میانوالی کے ایئربیس کو کیوں نقصان پہنچایا۔ شرپسندوں نے اُس طیارے پر حملہ کیوں نہیں کیا جس کو عمران خان نے اپنی حکومت میں رکشے کی طرح استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں لال حویلی بھی ہے بلوائی وہاں کیوں نہیں گئے اور سیدھا جی ایچ کیو کیوں گئے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ ’ہم نے بھی جنرل باجوہ اور فیض کے خلاف اسٹینڈ لیا، نواز شریف نے اُس وقت کہا تھا کہ قوم جواب مانگتی ہے اور دینا پڑے گا، یہ بات نوازشریف نے 2019 اور 2020 میں کہی تھی اور ساتھ فوج کو سیلوٹ مارا تھا‘۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ’عسکری تنصیبات پر حملے کا مقصد پاکستان کی فوج کو کمزور کرنا اور سرنگوں کرنا تھا، اس کا مقصد فوج کے خلاف پرتشدد لہر کو جنم دینا تھا جس میں فتنہ خان کو بری طرح سے ناکامی ہوئی‘۔

انہوں نے کہا کہ کہ ’عاصم منیر کو آرمی چیف بنانے کی باری آئی تو اس نے مخالفت کی اور 25 مئی کو لانگ مارچ کر کے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی کیونکہ یہ جنرل فیض کو آرمی چیف بنا کر دس سال تک حکومت کرنا چاہتا تھا، پھر اس نے دباؤ ڈالنے کے لیے قومی اسمبلی چھوڑی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردیں‘۔

مریم نواز نے کہا کہ ’نو مئی کو بھی اس نے سوچا تھا کہ عسکری تنصیبات پر حملے کر کے دباؤ ڈالے گا اور اپنی باتیں منوا لے گا، قدرت دیکھیں کل تک رعونت میں ڈوبا عمران خان آج پوری دنیا میں بے بسی کی تصویر بنا بیٹھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  97520
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں