![]() |
اسلام آباد ۔ صدر پاکستان آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے معیشت، توانائی، خوراک اور سکیورٹی پالیسیز میں ہم آہنگی پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے اور معاشی و توانائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تیل و گیس کی عالمی قیمتوں کے اثرات اور مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ توانائی بچت اور پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ پر زور دیا گیا۔
شرکاء نے خطے کی صورتحال کے ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا اور قومی سطح پر مربوط حکمت عملی اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ