Saturday, 20 August, 2022
پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلیے طلب

پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلیے طلب

 اسلام آباد - اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لیے 6 جون 2022 کو طلب کرلیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے ارسال کردیے گئے ہیں اور مستعفی اراکین کی تعداد 131 ہے۔

انہوں نے بتایا کہ استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ المبارک 10 جون تک جاری رہے گا اور روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور ہر رکن کے لیے 5 منٹ کا وقت مقرر ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی اراکین کو قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 43(2)(b) کے تحت تفویص اختیارات کو بروکار لاتے ہوئے مراسلہ جاری کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13783
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں سمیت بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے، کالعدم ٹی ٹی پی نے تصدیق کردی۔ میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقے سراکئی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔ میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے 21 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے، اللہ انہیں صحت دے، لیڈرشپ کا مؤقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی نے کرنا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 99 پیسے اضافے کی منظوری دیدی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2022 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مقبول ترین
ملک بھر میں چودہ اگست کا آغاز ہوتے ہی 75 ویں آزادی کا جشن بھرپور عقیدت اور احترام سے منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور فضا قومی نعروں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی ہے۔
لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیٹڈیم میں ’حقیقی آزادی‘ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکا اور برطانیہ کو زیادہ تر پاکستانیوں سے بہتر جانتا ہوں، میں کسی ملک کا دشمن نہیں، امریکا سے دوستی چاہتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیش کش کردی۔ قوم سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ آج محض ایک مبارکباد کافی نہیں، ہم ہرسال دھوم دھام سے یوم آزادی مناتےہیں، لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا اور حققت یہ ہےکہ 75برس سے ان دنوں کو منایا ہے
سانحہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ و شہداء سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کی تحقیقات کے معاملے پر جوائنٹ انکوائری ٹیم کا دائرہ کار بڑھا کر انٹیلجنس ایجینسز کے دو افسران بھی ٹیم میں شامل کر لیے گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں