Monday, 25 May, 2026
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی سازش بے نقاب

بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی سازش بے نقاب

اسلام آباد ۔ بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بھارت غلطی سے سرحد پار کرنے والے بے گناہ پاکستانیوں، بالخصوص کشمیریوں، کو اس سازش میں زبردستی استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی قید میں اس وقت سیکڑوں بے گناہ پاکستانی، جن میں کشمیری بھی شامل ہیں، موجود ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج اپنے مذموم مقاصد کے لیے مختلف جیلوں سے چند قیدیوں کو نکال رہی ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس مبینہ گھناؤنی سازش میں بعض بھارتی شہریوں کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی میدان میں ناکامی اور پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایک بار پھر پرانا ہتھکنڈہ استعمال کرنے جا رہا ہے، جبکہ “را” کی نگرانی میں اس منصوبے کو ترتیب دیے جانے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اس پروپیگنڈے میں بھی ناکام ہوگا اور حقیقت دنیا کے سامنے آئے گی۔ واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھی بھارت تاحال کئی سوالات کے واضح جوابات دینے میں ناکام رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  76555
کوڈ
 
   
مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں