Friday, 01 May, 2026
فری لانسنگ ویب سائٹس نے پاکستان میں براڈ بینڈ کی بندش پر دنیا کو تنبیہہ

فری لانسنگ ویب سائٹس نے پاکستان میں براڈ بینڈ کی بندش پر دنیا کو تنبیہہ


کراچی - فری لانسنگ ویب سائٹس نے پاکستان میں براڈ بینڈ کی بندش پر دنیا کو تنبیہہ کردی۔ ویب سائٹس نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ کے تعطل سے پاکستانی فری لانسرز وقت پر پراجیکٹ پورے نہیں کرسکیں گے، دنیا بھر کی فری لانسنگ ویب سائٹس نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کو نمایاں کیا ہے، پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا فری لانسر ملک ہے۔

 اس کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کی بحالی ایک چیلنج ہوگی، 12 کروڑ براڈ بینڈ صارفین میں سے 98 فیصد موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ۔ آن لائن لین دین اور ڈیجیٹل لرننگ کاعمل تین روز سے بند ہے جس کے نتیجے میں فری لانسنگ کمیونٹی کی ساکھ کو انٹرنیٹ کی بندش سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش ڈیجیٹل اکانومی کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔ آئی سی ٹی ریگولیٹری ماہر اسلم حیات نے کہا کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بندش بے روزگاری کا سبب بن رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  30599
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
حکومت پاکستان نے مصنوعی ذہانت (AI) میں 10 لاکھ افراد کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کےمطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے اے آئی پالیسی کا مسودہ تیار کیا ہے

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں