Saturday, 02 May, 2026
اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی، ایرانی سپریم لیڈر

اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی، ایرانی سپریم لیڈر

تہران ۔  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ  نے ایرانی قوم کے نام پیغام میں کہاہے کہ آج سحر کے وقت تہران کے مختلف علاقوں اور ایران کے دیگر شہروں پر دہشت گرد اسرائیل نے حملے کئے ہیں۔ ان حملوں میں کئی فوجی کمانڈر اور سائسدانوں کی شہادت ہوئی ہے۔اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی۔

اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے نام ایک بہت ہی اہم پیغام دیا ہے۔

اے عظیم ملتِ ایران!

صیہونی رژیم نے آج سحر کے وقت اپنے ناپاک اور خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز ملک میں ایک اور جرم کا ارتکاب کیا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے زیادہ واضح کر دیا۔ یہ رژیم ایک سخت سزا کا منتظر رہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا طاقتور ہاتھ، ان شا اللہ، اسے ہرگز نہیں چھوڑے گا۔دشمن کے حملوں میں کچھ کمانڈروں اور سائنسدانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
ان کے جانشین اور ساتھی، ان شا اللہ، بلا تاخیر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔صیہونی رژیم نے اس جنایت کے ذریعے اپنے لیے ایک تلخ اور دردناک انجام کا راستہ چن لیا ہے، اور وہ یقینا اس کا مزہ چکھے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  20183
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں ایک ہی دن میں 81 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق عبادت گاہوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے، سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل، بارودی

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں