![]() |
تہران / دبئی - ایران نے اسرائیل اور خلیجی ریاستوں میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی ایک نئی اور شدید لہر کا آغاز کر دیا ہے، جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مطابق اس آپریشن میں 100 میزائل، متعدد ڈرونز اور 200 راکٹس داغے گئے۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (UAE) میں کیے گئے حملے میں 37 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ امریکی ایواکس (AWACS) اور ری فیولنگ طیاروں کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب اور بنی براک میں میزائل گرنے سے متعدد عمارتیں تباہ اور کئی افراد زخمی ہوئے، جبکہ بن گوریان ایئرپورٹ پر موجود ایک امریکی طیارے کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ خلیجی خطے میں قطر کے قریب آئل ٹینکر اور یو اے ای کے شہر فجیرہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات ہیں، جہاں ایک بنگلہ دیشی شہری کی ہلاکت کی بھی خبر ہے۔
دوسری جانب کویت ایئرپورٹ پر حملے کے بعد فیول ٹینکس میں آگ لگ گئی، جبکہ بحرین اور ام القوین میں بھی ڈرون حملوں اور ملبہ گرنے سے نقصان کی اطلاعات ہیں۔ دبئی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام (Air Defense System) فعال ہے اور کئی خطرات کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ادھر عراقی شہر اربیل میں ایک برطانوی آئل کمپنی کے دفتر پر بھی میزائل حملہ کیا گیا جس سے وہاں شدید آگ لگ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ