Saturday, 30 May, 2026
امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں، ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام کھلا خط

امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں، ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام کھلا خط


تہران - ایران کے صدر مسعود پزشکیاں نے امریکی عوام کے نام ایک کھلا خط جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے خط میں ایرانی صدر نے سوال اٹھایا کہ کیا واشنگٹن واقعی ’امریکہ فرسٹ‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے یا وہ اسرائیل کا نمائندہ بن کر آخری امریکی فوجی تک جنگ لڑنے کا ارادہ رکھتا ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکی عوام گھڑی ہوئی کہانیوں کے بجائے زمینی حقائق کا ادراک کریں۔

صدر پزشکیاں نے مزید کہا کہ ایران کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی جارحیت یا توسیع پسندی کا راستہ اختیار نہیں کیا، تاہم ہر حملہ آور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو عالمی سطح پر ایک خطرہ بنا کر پیش کرنا محض مخصوص طاقتور حلقوں کے سیاسی اور معاشی مفادات کا حصہ ہے۔

دفاعی صلاحیتوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے دفاع سے دستبردار نہیں ہو سکتا اور ایران کا ردعمل ہمیشہ متوازن اور جائز رہا ہے۔ انہوں نے امریکی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ کیا معصوم بچوں کا قتل اور انسانی ہمدردی کے اداروں کی تباہی امریکہ کے عالمی وقار میں اضافہ کرتی ہے؟

خط کے آخر میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے تاکہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹائی جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا ایک نازک موڑ پر ہے اور تصادم کا راستہ کسی کے مفاد میں نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  63702
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پُرامن مقاصد کے لیے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتا ہے، مسئلہ کشمیر اور پانی کے مسئلے سمیت تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، تجارت

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں