![]() |
تہران - ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنی افواج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں دشمن کو عبرتناک جواب دیا جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایک اعلیٰ سطحی عسکری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کوئی حریف زمینی آپریشن کرنے کی کوشش کرے، تو دشمن کا کوئی بھی فوجی زندہ نہیں بچنا چاہیے۔
میجر جنرل امیر حاتمی نے آپریشنل ہیڈ کوارٹرز کو دشمن کی ہر نقل و حرکت کی سخت نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
دوسری جانب، پاسدارانِ انقلاب نے ایک بڑی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شیراز کی فضائی حدود میں اسرائیل کا جدید ترین 'ہرمز 900' ڈرون مار گرایا ہے۔ ایرانی فضائی دفاعی نظام نے اس ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنا کر اپنی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ