![]() |
| میجر جنرل ماجد خادمی شہید |
تہران - ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ میجر جنرل ماجد خادمی امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ سرکاری اور عسکری ذرائع نے واقعے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میجر جنرل ماجد خادمی آج صبح ہونے والی ایک کارروائی کا نشانہ بنے۔
اگرچہ حملے کے مقام اور طریقہ کار کی مکمل تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ خطے میں جاری شدید کشیدگی کے دوران پیش آیا۔ میجر جنرل ماجد خادمی ایران کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس نظام میں ایک انتہائی بااثر شخصیت تصور کیے جاتے تھے اور ان کی شہادت کو ایرانی دفاعی ڈھانچے کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
ضرور پڑھیں: دشمن کو ایرانیوں کے خون کا حساب دینا پڑے گا، مجتبیٰ خامنہ ای
واقعے کے فوراً بعد ایران بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور حساس اداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ عسکری حلقوں میں اس بڑے نقصان پر سخت ردعمل پایا جاتا ہے اور تہران کی جانب سے ممکنہ جوابی اقدامات کے باعث خطے میں جنگی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ