کابل - افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنے سپاہی کی بھارت میں عسکری تربیت پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان آرمی کی بھارت میں ٹریننگ پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان وزیر خارجہ عبداللہ یقوب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان حکومت کو اپنے آرمی افسران کی بھارت میں ٹریننگ پر کوئی اعتراض نظر نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ ’بالکل اس میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، افغان بھارت تعلقات مستحکم ہوں گے اور اس معاملے پر غور کیا جاسکتا ہے، اس میں کوئی مسئلے کی بات نہیں ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں افغان وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم بھارت سمیت دیگر تمام ممالک کے ساتھ اچھے اور مستحکم سفارتی تعلقات کے خواہاں ہیں، بھارت کے ساتھ سیاسی اور سفارتی تعلقات کی بنیاد پر ہی دفاعی تعلقات کے بارے میں آمادہ ہوں گے۔
وزیر دفاع نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت اپنے تعلقات میں بہتری کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائیں، طالبان اتنظامیہ دنوں ممالک کے دوطرفہ معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم دہشت گردی کے لیے پاکستان کو افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے اور اسی طرح بھارت کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ