![]() |
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کے سامنے ہرگز سرنڈر نہیں کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ کا آغاز نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں ایران کے خلاف امریکی فوجی اڈوں کا استعمال بند ہونا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنا ہے۔ ایرانی صدر نے بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے فرانسیسی صدر سے بھی بات چیت کی ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ خطے میں اس وقت تک امن و استحکام ممکن نہیں جب تک ایران کے خلاف صہیونی اور امریکی جارحیت کو نظر انداز کیا جاتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی کہ مستقبل میں ایران کی سرزمین پر مزید حملے نہیں ہوں گے، اس وقت تک جنگ کے خاتمے کی بات کرنا بے معنی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ