![]() |
اسلام آباد - نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 57 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔
میڈیا کے مطابق عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، سہ ماہی ایڈجسٹمںٹ کی مد میں بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، یہ اضافہ مالی 2021 -22ء کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا نے حتمی نوٹیفکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، فیصلے سے صارفین پر 14 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی صارفین کو 3 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں یکم جون سے شروع کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ