Friday, 06 March, 2026
حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر میں 8 روپے کمی کا اعلان

حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر میں 8 روپے کمی کا اعلان

 اسلام آباد - حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان کردیا۔ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں بہتری آئی مگر کوشش کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔

حالیہ کمی کے بعد ڈیزل پانچ روپے کمی سے 253 روپے، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 262 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 137 روپے 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے پر برقرار رہے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون کی رات بارہ بجے سے ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  50474
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ملک بھر میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں مجموعی طور پر فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 83 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس کے نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے
وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 29 روپے سے زائد اضافہ کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرخزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود کافی نقصان ہورہا تھا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہے کیونکہ سابق
وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 30 روپے مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ مشکل فیصلہ تھا کہ ہم عوام پر مزید بوجھ ڈالیں اور بوجھ ڈالیں تو کتنا ڈالیں، میں پہلے سے کہتا آرہاتھا کہ عوام کے اوپر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا

مقبول ترین
پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں