Thursday, 16 April, 2026
امیتابھ بچن کا سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

امیتابھ بچن کا سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

 ممبئی - بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دے کر منہ بند کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کی فلم ’دسویں‘ ریلیز ہونے جارہی ہے، اس حوالے سے امیتابھ سوشل میڈیا پر پوسٹوں کے ذریعے پروجیکٹ کی تعریف اور تشہیر کررہے ہیں۔

کئی صارفین نے امیتابھ بچن کے اس اقدام پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا وہ اپنے بیٹے کی فلم کی تشہیر میں لگے ہوئے ہیں جس پر بالی ووڈ کے شہنشاہ نے بھی جوابی ردعمل دیا۔

سینئر اداکار نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں حضور میں تشہیر کرتا ہوں، مبارک باد دیتا ہوں اور تعریف بھی کرتا ہوں، تم لوگ کیا کرلو گے؟۔ یہ سن کر امیتابھ بچن کے ناقدین خاموش ہوگئے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی فلم کی زیادہ تشہیر نہیں کرتے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم نے دسویں فلم بنانے میں بہت محنت کی ہے، فلم کو ضرور دیکھیئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  50416
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فلم پٹھان کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کیلئے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے جاپانی مارشل آرٹ ’جُو جُتسو‘ سیکھا۔ اس بات کا انکشاف ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک تازہ انٹرویو میں کیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو ’بولڈ‘ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ ایک ایونٹ میں شریک تھیں اور انہوں نے جامنی رنگ کا ایک دلکش لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں