Tuesday, 12 May, 2026
مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلح افراد کا حملہ،27 سیاح ہلاک، درجنوں زخمی

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلح افراد کا حملہ،27 سیاح ہلاک، درجنوں زخمی

مرنے والے سیاحوں میں اکثریت بھارتی شہریوں کی ، دو غیرملکی بھی شامل ... مودی کا سعودی عرب سے وزیرداخلہ سے رابطہ ... بھارتی وزیرداخلہ ہنگامی دورے پر سرینگر روانہ

سرینگر ۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد کے ایک حملے میں کم از کم 27سیاح ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلگام کے علاقے بیسرن میں فائرنگ سے کم از کم 27 سیاح ہلاک اور درجنوںافراد زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایاکہ نامعلوم مسلح افرادنے منگل کو پہلگام کے ایک اہم سیاحتی مقام پر حملہ کیا جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوںزخمی ہوئے۔ مرنے والے سیاحوں میں اکثریت بھارتی شہریوں کی ہے جبکہ دو غیرملکی بھی شامل ہیں۔وزیر اعلی عمر عبداللہ نے حملے کی مذمت کی ہے ۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھارت کے چار روزہدورے پر ہیں۔ حکام نے زخمیوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔ حکام نے بتایا کہ کچھ زخمیوں کو مقامی لوگوں نے ہسپتال پہنچایا۔

پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ فوج، سی آر پی ایف اور مقامی پولیس بیسرن پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔۔ اس حملے کے بارے میں وزیراعظم مودی نے سعودی عرب سے وزیر داخلہ امت شاہ کو فون کیا اور انہوں نے سخت کارروائی کی ہدایات دیں۔ امت شاہ بھی جموں و کشمیر کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔

حملہ آورںکی تلاش کے لیے سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ پہلگام حملے کے پیچھے دی ریزسٹنس آف فرنٹ تنظیم کا نام سامنے آرہا ہے۔ تنظیم نے خود آگے آکر اس بڑے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تاہم فوج اور سیکورٹی ادارے اس دعوے کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہیں انٹیلی جنس سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق دہشت گرد سیاحوں کے ایک بڑے گروپ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ حملہ کرنے کے بعد تمام دہشت گرد فرار ہوگئے۔ سیاحوں کو منصوبہ بند طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس علاقے میں کئی دنوں سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں، واضح رہے 2000ء میں اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کے لئے بھارتی ایجنسیوں نے چھٹی سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیا تھا جس میں درجنوں سکھ مارے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  45418
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا استعفیٰ بجھوا دیا۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ وزارت عظمی

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں