Wednesday, 13 May, 2026
نیوٹرلز کو خبردار کردیا تھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی، عمران خان

نیوٹرلز کو خبردار کردیا تھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی، عمران خان

 اسلام آباد - سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈالر کی بلند ترین سطح اور اسٹاک مارکیٹ کی مندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نیوٹرلز کو ہماری حکومت کو ختم کرنے کی سازش سے آگاہ کرتے ہوئے معیشت کے ڈوب جانے سے متعلق متنبہ کردیا تھا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ڈالر 193 روپے کا ہونے سے روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے جو 8 مارچ کو ہماری حکومت میں 178 روپے کا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ اسی طرح شرح سود بھی 1998 کے بعد 15 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار پوائنٹس یا 6.4 فیصد تک گرچکی ہے۔ اس وقت اسٹاک مارکیٹ 604 ارب روپے کی کیپیٹلائزیشن گنوا چکی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جنوری 2020 کے بعد سے مہنگائی بھی 13.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔ یہ سب امپورٹڈ حکومت پر تاریخ کے کم ترین اعتماد کی علامتیں ہیں۔

عمران خان نے معیشت کی زبوں حالی کو حکومتی کے پاس واضح پالیسی نہ ہونے کو قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ مارکیٹ، پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہےجو امپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں یہ انکشاف بھی کیا کہ میں نےاور اس وقت کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے”نیوٹرلز“ کومتنبہ کیا تھا کہ اگر حکومت گرانے کی سازش کامیاب ہوئی تو ہماری کمزور معاشی بحالی ڈوب جائےگی اور اب یہ ہوچکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  39185
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس پر بیان میں کہا ہے کہ 19دسمبرکواو آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس منعقدکیاجارہا ہے، اس اجلاس کا واحد ایجنڈا افغانستان کی صورتحال ہوگا۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں