Tuesday, 03 October, 2023
افغانستان میں انسانی بحران سے دہشتگردی کی نئی لہرجنم لےسکتی ہے، شاہ محمود قریشی

افغانستان میں انسانی بحران سے دہشتگردی کی نئی لہرجنم لےسکتی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد - وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کےپاکستان پراثرات مرتب ہوں گے ، بحران سے دہشت گردی کی نئی لہرجنم لےسکتی ہے۔

میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس پر بیان میں کہا ہے کہ 19دسمبرکواو آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس منعقدکیاجارہا ہے، اس اجلاس کا واحد ایجنڈا افغانستان کی صورتحال ہوگا۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ابھرتاانسانی بحران سنگین صورتحال اختیارکرسکتاہے، افغانستان کامعاشی انہدام واضح دکھائی دےرہاہے، اس بحران سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوراخطہ متاثرہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے ملاقاتوں میں افغانستان کی مخدوش صورتحال کی جانب توجہ دلائی، یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سے افغانستان صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، بحران سےنہ صرف خطےکےممالک متاثرہوں گے بلکہ یورپ بھی متاثرہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اقوام متحدہ، ورلڈبینک، آئی ایم ایف ہماری بات دہرارہےہیں، افغانستان میں کوئی بینکنگ نظام نہیں ہے، توجہ نہ دی گئی تو 2022 کے وسط تک 97 فیصد افغان سطح غربت سے نیچے ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت 95 فیصدافغانوں کے پاس کھانےکو کچھ نہیں ہے، ہم اپنی ذمہ داری نبھارہے ہیں لیکن پاکستان تنہا ذمہ داری نہیں اٹھاسکتا، افغانستان میں بارشیں نہیں ہوئیں قحط کی صورتحال ہے، ان کے پاس سرکاری ملازمین کودینے کے لیے تنخواہیں نہیں، فوری فیصلے نہ کیے گئے تو بڑا بحران آئے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس مناسب ہوگا افغان اتھارٹیز کا نقطہ نظربھی سامنے رکھا جائے، پورا خطہ سردی کی لپیٹ میں آنےوالاہے، پاکستان کہتا آرہا ہے کہ افغانستان کا سیاسی حل تلاش کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ دنیا کوباورکراناچاہتےہیں کہ افغانستان میں حالات بگڑرہے ہیں، دنیا کوافغانستان کےمعاملات میں فوری مداخلت کرنا ہوگی اور افغانستان کو انسانی بحران سے بچانا ہوگا۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کےپاکستان پراثرات مرتب ہونگے، 40لاکھ افغان مہاجرین کی آج بھی خدمت کررہےہیں، مزیدافغان مہاجرین کابوجھ اٹھانےکی استطاعت نہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کا پڑوسیوں پر بھی اثر پڑے گا، دہشت گردی کی نئی لہرجنم لےسکتی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ہر فورم پر افغانستان کا معاملہ اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارےہاں افغانستان کی صورتحال پرقومی اتفاق رائےموجودہے، انسانی بحران کےنتیجےمیں افغان مہاجرین کی ایک یلغارسامنےآ سکتی ہے، صورتحال خراب ہونے سے دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع مل جائے گا اور دہشت گردی کےخلاف کی گئی کاوشیں ملیامیٹ ہوجائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  3370
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی فوج میں افسر کی جانب سے اپنے جوان کی کی بیوی سے جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی فوج میں جنسی ہراسگی کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں، ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک بھارتی فوجی
نادرا نے بچوں اور خواتین کے خلاف جنسی جرائم کرنے والوں شناخت کی نئی سہولت متعارف کرا دی۔ نادرا کی جانب سے جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری تیار کر لی گئی، اس سلسلہ میں ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، جنسی جرائم میں سزا یافتہ افراد کی ڈیٹا
پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے جھوٹی اور من گھڑت خبر شائع کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ میڈیا کے مطابق پاکستان نے بی بی سی اردو پر 10 اپریل 2022 کو شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگران وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کر دیا۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ صدر مملکت

مقبول ترین
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں