Wednesday, 22 April, 2026
مبینہ اغوا کیس: عدالت کا لڑکی کو والدین کے حوالے کرنے کا حکم

مبینہ اغوا کیس: عدالت کا لڑکی کو والدین کے حوالے کرنے کا حکم

کراچی - سندھ ہائی کورٹ نے لڑکی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں اس کی حوالگی کے لیے والدین کی دائر درخواست نمٹاتے ہوئے اسے عارضی طور پر والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں اس کی حوالگی کے لیے والدین کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس دوران لڑکی کو بھی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

اس موقع پر ظہیر احمد کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ یہ درخواست ناقابل سماعت ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کی حوالگی سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی، لڑکی کی حوالگی سے متعلق درخواست ٹرائل کورٹ میں بھی زیر التوا ہے، درخواست گزار کے پاس اب بھی متعلقہ فورم موجود ہے۔

ظہیر احمد کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے، عدالتی احکامات پر لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیجا گیا تھا، لڑکی کو حبس بے جا میں نہیں رکھا گیا ہے، لڑکی اس کیس کی مرکزی گواہ ہے، والدین کی لڑکی سے پانچ میٹنگز ہوچکی ہیں، لڑکی سے پوچھ لیتے ہیں کہ وہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے یا نہیں، ظہیر احمد کو بھی لڑکی سے ملنے کی اجازات دی جائے۔

اس دوران عدالت نے مبینہ مغویہ لڑکی کو طلب کرلیا، جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا بیٹا آپ کا نام کیا ہے، لڑکی نے جواب دیا کہ میرا نام دعائے زہرا ہے، ساتویں کلاس میں پڑھتی تھی، میں ماں باپ کے ساتھ جانا چاہتی ہوں، عدالت میں میرے ماں باپ اور بہن موجود ہے۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ آپ شیلٹر ہوم میں نہیں رہنا چاہتی، والدین کے پاس جانا ہے، لڑکی کی مستقل حوالگی کا فیصلہ ٹرائل کورٹ نے کرنا ہے۔

وکیل ظہیر احمد نے استدعا کی کہ لڑکی کو باہر لے جانے سے روکا جائے، جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ ہر کوئی ماں باپ کے گھر جانا چاہتا ہے، ہر کوئی اپنے ماں باپ کا گھر نہیں چھوڑنا چاہتا ہے، عدالتیں سب کے لیے کھلی ہوئی ہیں، لڑکی چھوٹی ہے وہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے شیلٹر ہوم میں نہیں جانا چاہتی، اندرون سندھ میں تو ایسے کیسز میں بہت مسائل ہوتے ہیں۔

اس موقع پر عدالت نے لڑکی کے والد مہدی کاظمی سے استفسار کیا کہ عدالت کو کیا گارنٹی دیں گے؟ عدالت نے لڑکی کی والدہ سے مکالمہ کیا کہ ہم آپ کو لڑکی دے رہے ہیں، آپ پر اب بھاری ذمہ داری ہے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے عدالت نے لڑکی کی عارضی تحویل سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے لڑکی کو عارضی تحویل میں والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ والدین 10 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔

اپنے حکم میں عدالت نے کہا کہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے، لڑکی کی مستقل حوالگی سے متعلق فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی، چائلڈ پروٹیکشن افسر لیڈی پولیس کے ہمراہ ہر ہفتے والے دن لڑکی سے جاکر ملاقات کریں گی، چائلڈ پروٹیکشن افسر لڑکی سے ملاقات کے بعد رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  93781
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار میں اسکول بس حملے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے۔ میڈیا کے مطابق پاک فوج
خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقےخضدار میں اسکول

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں