Sunday, 12 April, 2026
"ملک بھر میں آج سے تمام مارکیٹیں رات کو بندکرنے کا فیصلہ"

وفاقی حکومت نے جامع بچت پلان تیار کر لیا

اسلام آباد - وفاقی حکومت نے ملک بھر میں توانائی کی بچت کے لیے ایک جامع پلان تیار کر لیا ہے، جس کے تحت تمام بڑے تجارتی مراکز، بازاروں اور شاپنگ مالز کو رات 8 بجے بند کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی کھپت میں کمی لانے کے لیے کفایت شعاری کے ان اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کا اطلاق آج 7 اپریل سے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں فوری طور پر ہوگا۔

اجلاس میں طے پانے والے شیڈول کے مطابق روزمرہ اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور ہر قسم کے مالز رات 8 بجے اپنی سرگرمیاں ختم کر دیں گے، تاہم خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹوں کو رات 9 بجے تک رعایت دی گئی ہے۔

عوامی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بیکریاں، ریسٹورنٹس اور تندوروں کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی، جبکہ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کو ان پابندیوں سے مکمل استثنیٰ حاصل رہے گا۔

ضرور پڑھیں: شاید کل: ایران کو ایک رات میں تباہ کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

حکومتی اعلامیے کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور نجی پراپرٹیز میں ہونے والی تمام تقاریب پر رات 10 بجے کے بعد سخت پابندی ہوگی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں اوقاتِ کار کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے، جسے جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرولیم سبسڈی کی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے براہِ راست منتقلی بھی تیز کر دی ہے، جس کے تحت اب تک ایک لاکھ سے زائد ٹرانزیکشنز کامیابی سے مکمل کی جا چکی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  73508
کوڈ
 
   
مقبول ترین
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکہ کے ساتھ انتہائی اہم مذاکرات کے لیے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ نور خان ایئر بیس پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں