![]() |
واشنگٹن - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک ہی رات میں ایران کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور شاید وہ رات کل ہی ہوگی۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ منگل کی ڈیڈ لائن فائنل ہے، ایران کو تنازع ختم کرنے کا موقع دیا گیا تھا لیکن اس نے فائدہ نہیں اٹھایا۔
صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکی افواج نے ایران کے اندر جا کر ایک کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اور اپنے پائلٹ کو بحفاظت نکال لائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں 200 فوجیوں نے حصہ لیا، جس کے دوران امریکی طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی ایرانی حدود میں داخل ہوئے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں ایک ایف 15 طیارہ گرایا گیا تھا، تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
ضرور پڑھیں: خطے کو امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے، ایران کی جوابی دھمکی
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران میں "رجیم چینج" (حکومت کی تبدیلی) ہو چکی ہے اور نئی قیادت اعتدال پسند ہے، جس کے ساتھ وٹکوف اور کشنر مذاکرات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہرگز نہیں ہونے چاہئیں اور وہ ایرانی شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے حوالے سے فکر مند نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ