Thursday, 16 April, 2026
رمضان پیکیج ختم، یوٹیلیٹی سٹورز پر دال ماش، مونگ، کوکنگ آئل مہنگا

رمضان پیکیج ختم، یوٹیلیٹی سٹورز پر دال ماش، مونگ، کوکنگ آئل مہنگا

اسلام آباد - یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج ختم کر دیا گیا۔ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ دال ماش، دال مونگ 10 روپے فی کلو، بیسن 20 روپے کلو اور مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 20 روپے تک فی لیٹر مہنگے ہوگئے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کھجور کا 500 گرام پیکٹ 10 روپے۔ 950 گرام چائے کی پتی67 روپے، 400 گرام مسالے کی قیمت میں 36 روپے، ایک لٹر ملک پیک 20 روپے، سفید زیرہ 200 گرام 23 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔

50 گرام الائچی کی قیمت 18 روپے، لال مرچ 200 گرام 18 روپے، شیمپو14 روپے، 100گرام ہلدی کی قیمت 4 روپے بڑھادی گئی۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 19 اشیا کی بجائے اب 5 اشیا پر سبسڈی دی جائیگی، چینی 70 روپے فی کلو، آٹا 10 کلوکا تھیلا 400 روپے جبکہ گھی 260 روپے فی کلوکے حساب سے ہی دستیاب ہو گا۔ چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جائیگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  4512
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
اقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا جس میں اعلیٰ فوجی حکام، وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ملک کی سول اور عسکری قیادت نے بھارت سے ہر قسم کی تجارت، واہگہ بارڈر اور فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پانی روکنے کو اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔

مقبول ترین
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں