![]() |
| وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان |
اسلام آباد - وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے پر آ گئی ہے۔
ضرور پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم لیوی میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا
وزیراعظم نے واضح کیا کہ عالمی سطح پر خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور جنگی صورتحال کے باوجود حکومت نے 129 ارب روپے کا بوجھ خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلیف پیکج کے تحت موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر 100 روپے، کسانوں کو 1500 روپے اور مال بردار گاڑیوں کو 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔ مزید برآں، پبلک ٹرانسپورٹ (بسوں) کے لیے ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کفایت شعاری کے تحت کابینہ ارکان کی 6 ماہ کی تنخواہیں بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ