Friday, 24 April, 2026
حکومت کی مولانا غفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش

حکومت کی مولانا غفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش

اسلام آباد ۔ حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹرمولانا غفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کردی۔ جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ چئیرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد پرویزخٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چیرمین سینٹ آفر کردی ہے، ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہمارے ڈپٹی بن جائیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے آپ کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی آفر کی گئی توان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا گیا، میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہماری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، فی الوقت صادق سنجرانی ہی ہمارے چئیرمین ہیں۔

بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیڑ مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومتی پیشکش کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے ایسے حربے استعمال کر رہے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چیئرمین سینٹ سے میٹنگ کے دوران ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ میٹنگ کے بعد پرویز خٹک نے پیشکش میڈیا کے سامنے کی۔

مولانا عبدالغفور حیدری حکومتی وزیر کی میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی پیشکش کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے، ہم اس کے پابند ہیں۔ پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد اور متفق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  50491
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔
پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثرجوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی چیک پوسٹیں اور پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹرتباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف مؤثرجوابی
سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس کی سماعت کی۔
حکومت نے مالی سال 2022-23ء کے لیے 9502 ارب کا بجٹ پیش کردیا جس میں ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 7 ہزار 4 ارب روپے لگایا گیا ہے جب کہ 4598 ارب کا خسارہ ہے، بجٹ میں دفاع کے لیے 1 ہزار 523 ارب، ترقیاتی کاموں کے لیے 808 ارب، سود کی ادائیگی کے لیے 3 ہزار 950 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں