Wednesday, 22 April, 2026
ٹی ٹی پی کے پاس امریکی اسلحہ ہے، عمران خان

ٹی ٹی پی کے پاس امریکی اسلحہ ہے، عمران خان

 لاہور - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے پاس امریکا کا اسلحہ ہے خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردوں سے مقابلہ نہیں کرسکتی، جب تک بیٹھ کر بات نہیں کریں گے دہشت گردی نہیں رکے گی۔

اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، دہشت گردی سے وقت پر نہ نمٹا گیا تو اس کے منفی اثرات ہوں گے، ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو نقصان ہوا، کیا وجہ تھی کہ ماضی میں پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ دار بنایا گیا، ہم 20 سال تک امریکی جنگ کا حصہ رہے ہیں، ابھی تک امریکی جنگ کے اثرات پاکستان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے نائن الیون کے بعد سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا، مشرف نے کہا کہ ہم امریکا کی صرف لاجسٹک سپورٹ کریں گے، نائن الیون کے واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، میرا ہمیشہ سے موقف رہا کہ امریکا کی جنگ میں نہیں پڑنا چاہیے لیکن میرے موقف کے بعد مجھے برا بھلا کہا گیا، تنقید کی گئی اور طالبان خان کہا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے قبائلی علاقے سب سے پرامن سمجھے جاتے تھے، قائد اعظم نے 1948ء میں قبائلی علاقے سے فوج واپس بلائی اور کہا کہ قبائلی علاقے ہماری فوج ہیں وہاں فوج کی ضرورت نہیں، افغان جنگ پاکستان کے قبائلی علاقے سے لڑی گئی جب امریکا افغانستان آیا تو مجاہدین دہشت گرد قرار دیئے گئے، تحریک طالبان پاکستان امریکا کی مدد کرنے پر ہمارے خلاف ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انخلاء کے بعد پاکستان کے پاس افغانستان کے ساتھ دوستی کا سنہری موقع تھا، افغانستان میں پہلی بار پاکستان حامی حکومت آئی، ہمارے دور میں افغانستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات تھے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ نقصان خودکش حملوں سے ہوا، امریکا کے پاس بھی خود کش حملے روکنے کا طریقہ کار نہیں تھا، افغانستان میں مختلف گروپس لڑ رہے تھے، ہمارے دشمنوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھایا اور کارروائیاں کیں، ہم نے اشرف غنی حکومت سے تعلقات بہتر کرنے کی بہت کوشش کی، طالبان اور اشرف غنی حکومت کے درمیان سیاسی حل نکالنے کے لیے کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ 35 سے 40 ہزار لوگ تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہیں، ٹی ٹی پی کے پاس 5 ہزار لوگ لڑنے والے ہیں، افغان طالبان نے ٹی ٹی پی سے کہا واپس جائیں، طالبان نے ٹی ٹی پی پر دباؤ ڈالا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فاٹا انضمام سیاسی کوششوں سے ممکن ہوا، حکمرانوں نے کیا کیا؟ فاٹا انضمام کے بعد صوبوں نے 3 فیصد بجٹ فاٹا کو دینے کا اعلان کیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا نے پیسے دیئے باقی دونوں صوبوں نے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا بہت پیچھے تھا وہاں پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت تھی مگر ہمارے پاس نہیں تھا اور (ن) لیگ کی وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے فنڈز روک دیئے حالاں کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں فیصلہ ہوا تھا فاٹا کو زیادہ فنڈز دینے ہیں، افغانستان سے واپس آنے والے 40 ہزار لوگوں کو سیٹ کرنے کی ضرورت تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں ملک 6 فیصد پر ترقی کررہا تھا لیکن اب معاشی صورتحال بدتر ہے، حکومت کی عدم توجہ کے باعث دہشت گردی بڑھ رہی ہے، سرحدوں کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہے، پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی، ٹی ٹی پی کے پاس امریکا کا اسلحہ ہے خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردوں سے نہیں لڑسکتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ قبائلی علاقوں میں دوبارہ مسائل ہوئے تو پورا پاکستان متاثر ہوگا، این ایف سی فنڈ میں سے پیسے دینے کا دعوی ٰ کیا گیا لیکن نہیں دیئے گئے، حکمرانوں سے کہتا ہوں لوگوں کو گمراہ نہ کریں، غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں کہ افغانستان میں یہ کر لیں گے وہ کر لیں گے، جب تک بیٹھ کر بات نہیں کریں گے دہشت گردی نہیں رکے گی، ہم نے شاہ محمود کو افغانستان بھیجا تھا ہم نے ان کے ساتھ پورا تعاون کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19631
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں