![]() |
اسلام آباد - عمران خان کی بطور وزیراعظم سبک دوشی اور پی ٹی آئی چیئرمین کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں نے ملک گیر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین نے اپوزیشن اور امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ اپنے قائد سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی سبکدوشی کے روز بعد ہی ’غیر ملکی سازش‘ کے خلاف ’آزادی کی جدوجہد‘ شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بن گیا لیکن حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف آزادی کی جدوجہد آج پھر سے شروع ہو رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’یہ ہمیشہ ملک کے لوگ ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں‘۔
عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر ہونے والے اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ آج رات لاہور سیالکوٹ، ساہیوال، کراچی اور راولپنڈی سمیت تمام شہروں میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آج ملک بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا، پورا ملک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ