![]() |
اسلام آباد - سابق آرمی چیف جنرل ( ر ) اسلم بیگ نے خود سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔ جنرل ( ر ) اسلم بیگ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی آڈیو جعلی اور پاک فوج کے خلاف دشمن کی سازش ہے، فوج میری پہچان ہے، میری شان ہے، فوج کا ایک ایک سپاہی ،ایک ایک افسر میرے لیے قابلِ احترام ہے۔
جنرل ( ر ) اسلم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ فوج اور اس کی شان کے خلاف بات کرنا میرے لیے بداخلاقی تصور ہوتی ہے، اس فوج نے مجھے یہ پہچان دی ہے، ہماری فوج کے خلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے، فوج کے خلاف دشمنوں کی اس سازش کا حصہ نہ بنو، میں ان مذموم اور بے ہودہ بیانات کی مذمت اور تردید کرتا ہوں۔
اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بھی کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کِلپ جعلی ہے، آڈیو کلپ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے اور غلط معلومات پھیلانے کی مذموم مہم کا حصہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ