Sunday, 28 June, 2026
جی ایچ کیو حملے کی تحقیقات کے لیے پولیس کمیٹی تشکیل

جی ایچ کیو حملے کی تحقیقات کے لیے پولیس کمیٹی تشکیل

 راولپنڈی - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں پرتشدد مظاہروں کے دوران جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات کے لیے پولیس کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے کیے گئے پرتشدد احتجاج اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر ہوں گی۔

میڈیا کے مطابق پرتشدد مظاہروں پر پولیس نے راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں 17 مقدمات درج کیے ہیں۔ فوجی تنصیبات پر حملے کے سنگین الزامات میں سابق وزیرقانون راجا بشارت کو گرفتار کیا جائے گا۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرا اظفر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی میں ایس ڈی پی او کینٹ،ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او آر اے بازار، ویسٹریج، سول لائنز، انچارج انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ بھی بطور ارکان شامل ہوں گے۔

کمیٹی ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے میں معاونت کرے گی۔ واضح رہے کہ جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے اور مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجا بشارت سمیت پی ٹی آئی کارکنان نامزد ملزمان ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  5448
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں
پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی مذموم کوشش
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار میں اسکول بس حملے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے۔ میڈیا کے مطابق پاک فوج

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں