![]() |
لاہور - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک غلام قوم کبھی اوپر نہیں آسکتی کیونکہ غلام صرف اچھے غلام بنتے ہیں اس لیے میں امریکا سے غلامی نہیں دوستی چاہتا ہوں۔
لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیٹڈیم میں ’حقیقی آزادی‘ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکا اور برطانیہ کو زیادہ تر پاکستانیوں سے بہتر جانتا ہوں، میں کسی ملک کا دشمن نہیں، امریکا سے دوستی چاہتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ امریکا کی نفسیات ہے اگر ان کے پاؤں میں گرتے ہیں تو آپ کو استعمال کریں گے، انسان کی عزت نفس ختم کردیتی ہے، ہم نے لاکھوں قربانیاں دے کر آزاد ملک حاصل کیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ عزت پیسے سے نہیں خریدی جاسکتی، موت سے ڈرنے والے کسی شخص نے آج تک کوئی بڑا کام نہیں کیا، میرے مخالفین 26 برس سے میری کردار کشی کررہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو مقروض کرنے کا ذمہ دار کون ہے، 30 برس سے دوخاندان اس ملک پر حکومت کررہے تھے، اب یہ کہتے ہیں کہ امریکا کی غلامی نہ کی توہم مر جائیں گے۔
اس سے قبل سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ آج رات جلسے میں چیئرمین عمران خان پارٹی کے مستقبل کا لائحہ عمل دیں گےاور آج کی ریلی کا نعرہ حقیقی آزادی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ