Wednesday, 13 May, 2026
ہفتے میں 3 دن دفاتر کی چھٹی، نجی اداروں کو بھی عملدرآمد کی ہدایت

ہفتے میں 3 دن دفاتر کی چھٹی، نجی اداروں کو بھی عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد - وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اِس وقت جنگ کا ماحول ہے، بدقسمتی سے پورے خطے میں اِس وقت شدید کشیدگی ہے، اِن حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

شہبازشریف نے کہا کہ بحران کے پیشِ نظرہفتے میں چار دن دفاتر کھلے گئے ورک فرام ہوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، فوری طور پر تمام اسکولوں میں دو ہفتوں کی چھٹیاں دی جارہی ہیں،50 فیصد ملازمین ورک فرام ہوم کریں گے اور آئندہ دو ماہ کے لیے سرکاری گاڑیوں میں 50 فیصد فی الفور کٹوتی کی جا رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی کو مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کا سامنا ہے ، پاکستان معاملات سفارت کاری کے ذریعے حل کرانے کی کوشش کررہا ہے ، پاکستان آزمائش کی گھڑی میں متاثرہ ممالک کے ساتھ ہے، عالمی سطح پر ہونے والے نقصانات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وقت آ گیا ہے اشرافیہ آگے بڑھے، صاحب حیثیت لوگ آگے بڑھیں، آئندہ دو ماہ کے لیے 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو بند کیا جا رہا ہے، آئندہ دو ماہ کے لیے وزرا، مشیران، معاونین خصوصی تنخواہ نہیں لیں گے، ارکان پارلیمنٹ کی 25 فیصد کٹوتی کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری محکموں میں گاڑیوں، فرنیچر، ایئرکنڈیشنڈ دیگر اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے سیمینار ہوٹلوں کے بجائے سرکاری دفاتر میں منعقد ہوں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مفاد پرست عناصر، ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کرنا چاہتا ہوں موجودہ صورتِ حال سے ناجائز فائدہ حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے، دنیا میں نئے اتحاد بن رہے ہیں، اس نازک ترین موڑ پر پاکستان کو ایک مرتبہ پھر اتحاد، قومی یکجہتی، احساس ذمہ داری کی ضرورت ہے، رمضان المبارک کا مبارک مہینہ صبر، اخوت، ایثار، قربانی کا درس دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک مضبوط اور باوقار قوم وہ ہوتی ہے جومشکل کی گھڑی میں باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھتی ہے، اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان میں معاشی حالات مستحکم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  6296
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ دیگر اضلاع میں بازاروں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں اور برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف صوبوں میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں