Thursday, 23 April, 2026
رونا بتارہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلاک کردیا ہے، مریم نواز

رونا بتارہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلاک کردیا ہے، مریم نواز

گجرات - مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا رونا پیٹنا بتا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلاک کردیا ہے اور جس نمبر پر وہ فون کررہا ہے وہ فون نمبر بدل گیا ہے۔ 

گجرات میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عمران خان کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی، عوام سے ووٹ مانگو گے تو آواز آئے گی رانگ نمبر اور پاکستان میں اس وقت انتخابات ہوں گے جب ہمارا قائد نواز شریف لندن سے بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بدترین دشمن کے لیے بھی موت کی دعا نہیں کرتے، ہم دعا گو ہیں کہ عمران خان تم زندہ رہو اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھو، اگر ویڈیو ہے تو سامنے لاؤ، ہم ضمانت دیتے ہیں کہ نواز شریف تمھیں دل سے سیکیورٹی دے گا اور شہباز شریف سے زیادہ خیال رکھے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ وہ ہی نواز شریف ہے جس نے تم سے گالیاں بھی سنیں مگر جب تم انتخابی ریلی کے دوران اسٹیج سے گرے تو تمھارا حال پوچھا لیکن تمہیں کوئی شرم نہیں ہے، تم آج بھی جھوٹ پر مبنی سیاست کررہے ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف تم نے ایسا کیا کیا کہ کوٹ لکھپت جیل میں انہیں کھانا دیا گیا، جس کے بعد اُن کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گرے اور ایک ہی رات میں وہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  71469
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پہلگام فالز فلیگ واقعہ کی ہندوستانی پولیس سٹیشن میں دائر ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔ میڈیا کے مطابق پہلگام فالز فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنا دیا، پہلگام پولیس سٹیشن جائے وقوع سے 6 کلومیٹر دوری پر ہے، ایف آئی آر کے اپنے مطابق پہلگام
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں، سوویت یونین کی جب معیشت نیچے گئی تو ملک ٹوٹ گیا تھا، اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں لیکن لوگ جانتے ہیں کہ پاور آپ کے پاس ہے، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور تاریخ اس کردار کو کبھی معاف نہیں کرے گی
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میں نے لانگ مارچ صرف خون خرابے کے خوف سے ختم کیا. اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن تھا لیکن حکومت نے اسے پرتشدد بنادیا، لاہور میں پولیس نے
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کر رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ میں میر جعفر اور میر صادق کو پہچان گیا، یہ اس نے ہمیں نہیں کہا، یہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں