![]() |
اسلام آباد - تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر سیف اللہ نیازی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا جبکہ کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنمافردوس شمیم نقوی اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کیا گیا۔ خیال رہے کہ میاں محمود الرشید کے خلاف قتل، دہشت گردی جیسے سنگین دفعات کے تحت تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ