Thursday, 02 July, 2026
چھوٹے کاروبار والوں کیلئے آسان فنانس اسکیم کا حکومتی اعلان

چھوٹے کاروبار والوں کیلئے آسان فنانس اسکیم کا حکومتی اعلان


 اسلام آباد - وفاقی حکومت نے اسمال اینڈ میڈیم انٹری پرینیور(ایس ایم ای) پالیسی کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ ایس ایم ای پالیسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان کی تاریخ میں مربوط ایس ایم ای پالیسی کو منظور کردیا ہے، پالیسی کے تحت انڈسٹری کو ٹیکس مراعات دی جائیں گی اور آسان شرائط پر بغیر ضمانت قرضے بھی دیے جائیں گے۔

وزیرصنعت و پیداوار نے کہا کہ  پاکستان میں ایک تخمینہ کے مطابق 50 لاکھ سے زائد کاروبار چھوٹے اور درمیانے درجے کے ہیں،ملک میں 35 ہزار بڑی صنعتوں کی تعداد ہے، لارج اسکیل صرف پاکستان 5 فیصد اور باقی ماندہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں ہیں، بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت میں موجود ہیں،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو بڑے مسائل کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایس ایم ای کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے درجے میں کئی شعبوں کو کوئی این او سی کی ضرورت نہیں، اب کاروبار شروع کرنے کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ہم نے بغیر انسپکٹرز کے انسپکشن کی ہے اور اب انسپکٹر ایسے نہیں جائے گا، اس حوالے سے پورٹل بنایا گیا ہے جس سے رشوت کا خاتمہ ہوگا، اس پالیسی کو بنانے کیلئے مینوفیکچرنگ شعبے کو 10 کروڑ سے کم ٹرن اوور کو 0.25 کردیا گیا، 25 کروڑ کا ٹرن اوور رکھنے والوں کیلئے ٹرن اوور ٹیکس 0.5 فیصد رکھا گیا ہے،10 کروڑ ٹرن اوور والوں پر 7.5 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔

خسرو بختار نے بتایا کہ 30 ہزار نئے کاروباروں کو 1 کروڑ روپے تک بغیر ضمانت قرض دیا جائے گا، اگر کاروبار میں نقصان ہوتا ہے تو 40 فیصد حکومت اور کمرشل بینک برداشت کریں گے، ایس ایم ای کیلئے 4 ہزار 2 سو ایکڑ اراضی وفاق، پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مختص کی گئی ہیں، حکومتی ٹھیکوں کے اندر بھی ایس ایم ایز کو ٹھیکہ دیا جائے گا، ایس ایم ایز کے شعبے میں خواتین کیلئے 25 فیصد ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، سمیڈا کے تحت 30 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے، 80 کروڑ تک انڈسٹری کو ایس ایم ایز پالیسی کی مراعات حاصل ہوں گی، بزنس پلان کمرشل بینک دیں گے، کمرشل بینک 9 فیصد شرح سود پر ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کریں گے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ آج ایس ایم ای پالیسی کا اعلان کرنے جارہے ہیں،ہم درآمدی معیشت تھے اور اب ہم نے معیشت کو شفٹ کیا جارہا ہے،پاکستان کو مضبوط صنعتی بنیاد چاہیے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہوگا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ایک امپورٹ معیشت تھے، پاکستان میں جو رواج پڑا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم امپورٹ پر گزارہ کرلیں گے، پاکستان کو مضبوط انڈسٹریل بیس چاہیے، اگر ہم پاکستان کو مضبوط انڈسٹریل بیس نہیں دے پاتے تو معاشی مسائل سے باہر نہیں نکل پائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  9092
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل پر خوارج کا بزدلانہ خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، 10 شہری شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے تھانے کے باہر سول آبادی کو نشانہ بنا ڈالا، خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں7 خواتین ، ایک بچہ اور2مرد شامل ہیں۔
صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت قومی قیادت کے مشاورتی اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اِس وقت جنگ کا ماحول ہے، بدقسمتی سے پورے خطے میں اِس وقت شدید کشیدگی ہے، اِن حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے شہر سوراب میں بینک کو لوٹ لیا اور مختلف سرکاری افسران کے گھر جلادیے، دفاع کرتے ہوئے اے ڈی سی ریونیو شہید ہوگئے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں