![]() |
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت منظوری دی۔صدر مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدرمملکت نے اس تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں،نہال ہاشمی گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔
نہال ہاشمی کی زندگی پر ایک نظر:
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل اور سیاست دان ہیں اور مارچ 2015 سے فروری 2018 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہ چکے ہیں۔
28 جنوری 1960 کو مشرقی پاکستان میں پیدا ہونے والے نہال ہاشمی نے اپنی سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا۔ انہوں نے نواز شریف کے نیب کیس اور مرتضیٰ بھٹو ٹربیونل جیسے ہائی پروفائل مقدمات میں اہم قانونی خدمات سرانجام دیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ