![]() |
آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج نے افغان طالبان کے خلاف مؤثر فضائی کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے دوران قندھار میں موجود ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور آلات ذخیرہ کرنے کے مقامات کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج افغان طالبان اور دہشت گرد عناصر استعمال کر رہے تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ